- Get link
- X
- Other Apps
وائٹ مٹن کراہی
اجزاء:
•مٹن_____ 700گرام
•دہی_____ 1کپ
•پیاز_____ 1کپ
•کھانے کا تیل_____ آدھ کپ
•کریم_____ آدھ کپ
•سفید مرچ پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
•ثابت مصالحہ_____ آدھ چائے کا چمچ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•ادرک لہسن پیسٹ_____2کھانے کے چمچ
•ذیرہ پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
•دھنیا پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
•ذیرہ_____ 1چائے کا چمچ
•سبز مرچیں_____ 3عدد
•مٹن کی یخنی_____ 2کپ
•دودھ_____ آدھ کپ
•پانی_____ حسبِ ضرورت
ترکیب:
ایک پین میں مٹن، پانی، سبز مرچیں اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر تیس سے چالیس منٹ کے لئے پکائیں۔
اب مٹن اور یخنی علیحدہ کر لیں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔
پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں ثابت مصالحہ، پیاز اور ذیرہ ڈال کر ایک منٹ کے لئے بھون لیں۔
اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر دو منٹ کے لئے پکائیں۔
پھر اس میں مٹن، نمک، سفید مرچ، کالی مرچ اور دہی ڈال کر پانچ منٹ کے لئے پکائیں۔
اب اس میں سبز مرچیں، دھنیا پاؤڈر اور ذیرہ پاؤڈر ڈا ل کر دو سے تین منٹ کے لئے پکائیں۔
پھر اس میں مٹن یخنی، کریم اور دودھ ڈال کر پانچ منٹ اور پکائیں۔
اب سبز مرچوں، ادرک اور دھنیے کے پتوں کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔
- Get link
- X
- Other Apps

Comments
Post a Comment