- Get link
- X
- Other Apps
دیگی حلیم
اجزاء۔
گوشت(بون لیس) ایک کلو
پیاز ایک پاؤ
دھنیا(پسا ہوا) ایک چائے کا چمچ
گیہوں آدھا پاؤ
دال ماش آدھاپاؤ
دال چنا آدھا پاؤ
تیل ایک پاؤ
لہسن ادرک (پیسٹ) تین چائے کے چمچ
نمک چائے کے تین چمچ
دال مسور آدھا پاؤ
دال ارہر آدھا پاؤ
مرچ پاؤڈر تین چائے کے چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
پسا گرم مسالا ایک چمچہ
ادرک جولین کٹ مٹھی بھر
لیموں کاٹ لیں گارنشنگ کے لیے
ہری مرچیں اور ہرا دھنیا گارنشنگ کے لیے
چاول کا آٹا ۔ دو چمچ یا چاول ابال کر آدھی پیالی چاول پانی کے ساتھ گرائنڈ کر لیں
ترکیب۔
گیہوں اور تمام دالوں کو دو گھنٹے بھگو لیں دالوں کا پانی ہر آدھے گھنٹے کے بعد تبدیل کریں ۔ گیہوں کو الگ ابال لیں اور جب گلنے کے قریب ہو تو اس میں ہلدی ڈال دیں ۔ چنے کی دال کو ابال لیں ادھ گلی ہو تو باقی دالیں بھی ڈال کر خوب اچھی طرح گلا لیں اب گھی میں پیاز فرائی کرلیں۔ فرائی ہوئی پیاز ایک طرف رکھ دیں۔ تیل میں لہسن اور ادرک بھونیں نمک اور گرم مسالے کے علاوہ تمام مسالے ڈال دیں تمام مسالے ڈال کر گوشت بھی شامل کر دیں اور بھونیں۔ اب پانی ڈال کر گوشت کو گلنے تک پکائیں۔ اس کے بعد تمام دالیں اور گیہوں ڈالیں۔ پانی قدرے کم رہ جائے تو اچھی طرح گھوٹ لیں یہاں تک کے تمام اشیاء یک جان ہو جائی اور گوشت کے ریشے دالوں میں مل جائیں اور چمچے سے اوپر اٹھانے پر ریشہ دالوں کے ساتھ آئے ۔ اب چاول کا آٹا یا ابلے ہوئے چاولوں کا پیسٹ شامل کر دیں خوب اچھی طرح مکس کریں ۔ پسا ہوا گرم مسالا آدھا ڈال دیں اور دو منٹ کے لیے ڈھکن ڈھانک دیں اب نمک شامل کریں ۔ حلیم تیار ہے پیاز ، پساگرم مسالا، لیموں، ادرک ، اور ہری مرچ ڈال کر سرو کر یں
نوٹ:دیر تک پکنے والے کھانوں میں نمک آخر میں ڈالیں کیونکہ نمک سے ایک تو چیزیں دیر میں گلتی ہیں اور دوسرا رنگ اور ذائقہ بدل جاتا ہے ۔ گرم مسالا بھی کوشش کریں کہ آخر میں ہی ڈالا جائے یا تیل میں ڈال کر فرائی کر لیں اور پھر اسے نکال دیں ۔ صرف اروما رہ جائے گا تیزی نہیں آئے گی ۔ حلیم میں تو بالکل بھی شروع میں گرم مسالا شامل نہ کریں۔
- Get link
- X
- Other Apps

Comments
Post a Comment