- Get link
- X
- Other Apps
پلاؤ بریانی
مٹن یا بیف چکنا گوشت ایک کلو
چاول سیلا ایک کلو آدھا گھنٹا بھگو لیں
ٹماٹر ڈیڑھ پاؤ گول گول کاٹ لیں
پیاز دو گٹھی ایک کا چھلکا اتار لیں اور ایک کو باریک لچھے دار کاٹ کر تل کر نکال لیں
لہسن آدھی پوتھی
ادرک باریک کٹی ہوئی مٹھی بھر
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
کالی مرچ بارہ عدد
لونگ بارہ عدد
کالا زیرہ آدھاچائے کا چمچہ
دارچینی دو بڑے ٹکڑے
تیز پات ایک بڑا پتا توڑ لیں
ثابت دھنیا ایک چمچہ
سونف ایک چمچہ
دہی ایک پاؤ
زردے کا رنگ ایک چائے کا چمچہ
لیموں دو عددباریک سلائسز کاٹ لیں
ثابت ہری مرچیں دس سے بارہ عدد
پودینہ چند پتے
آلو بخارے چھ عدد
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پسی ہوئی دو چمچے
تیل تین چوتھائی کپ
چینی ایک چمچہ
ترکیب:ایک ململ کے کپڑے میں چھلکا اتاری ہوئی پیاز کی گٹھی لہسن کی پوتھی ڈنڈی سمیت ، ادرک کا ٹکڑا ۔ تمام گرم مسالا ، ثابت دھنیا سونف، تیز پات باندھ لیں اور گوشت میں پوٹلی اور نمک کے ساتھ چھ گلاس پانی ڈال کر گوشت گلا لیں ۔ پوٹلی کو نکال لیں گوشت کو پانی سے الگ کر لیں ۔ یخنی والا پانی چار گلاس ہونا چاہیے اس پانی میں پہلے سے بھگوئے ہوئے سیلا چاول ڈال دیں پانی خشک ہونے لگے تو چولہے سے ہٹا کر ایک طرف کر دیں چاولوں میں نہ تو بہت پانی ہو اور نہ ہی وہ برتن سے چپکے ہوئے ہوں چاولوں کا نمک ان کے حساب سے بالکل مناسب ہونا چاہیے مسالے کا نمک الگ چیک کریں کہ برابر ہے یا نہیں۔ اب ایک کھلے منہ کے برتن میں تیل گرم کریں اور گوشت کے ساتھ پوٹلی میں موجود لہسن کے چھلکے نکال لیں اور مسالے کو مسل کر اس میں ڈال دیں گوشت کی رنگت سرخ ہو جائے تو اس میں سرخ مرچ ڈالیں اور ساتھ ہی آدھے ٹماٹر اور آلو بخارے ڈال کر بھون لیں اب دہی میں چینی کے ساتھ زردے کا رنگ ڈالیں ۔ مسالا تیل چھوڑ دے تو چولہے کی آنچ بالکل دھیمی کر دیں اس میں دہی ڈالیں ۔ دہی اپنا پانی چھوڑنے لگے تو اس کے اوپر تہہ در تہہ باقی بچے ہوئے ٹماٹر لیموں ، ہری مرچیں پودینہ ڈال دیں اور اس کے اوپر چاول بچھا دیں ۔ برتن ڈھانک کر پہلے سے گرم کیے ہوئے توے پر رکھیں اور اس کے اوپر سل وغیرہ رکھ دیں پہلے تین چار منٹ تیز آنچ پر اور پھر بالکل دھیمی آنچ پر پندرہ منٹ مزید دم دیں مزیدار پلاؤ بریانی تیار ہے ، ہری چٹنی اور سلاسد کے ساتھ بہت مزہ دیتی ہے ۔😋😋
- Get link
- X
- Other Apps

Comments
Post a Comment