کیک رس

مٹن ہانڈی قورمہ بنانے کی ترکیب

 

مٹن ہانڈی قورمہ بنانے کی ترکیب



اجزاء

1 بکرے کا گوشت ایک کلو

2 نمک حسب ذائقہ

3 کچلا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ

4 ادرک دو انچ کا ٹکڑا

5 پیاز دو عدد

6 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

7 پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ

8 سفید تل ایک کھانے کا چمچ

9 بادام چھ سے آٹھ عدد

10 کالی مرچ چھ سے آٹھ عدد

11 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

12 دہی ایک پیالی

13 ہرا دھنیا حسب پسند

14 ہری مرچیں تین سے چار عدد

15 فریش کریم آدھی پیالی

16 کوکنگ آئل ایک پیالی


تیار کرنے کی ترکیب

1پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں تل،بادام،کالی مرچ اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر فرائی کریں پھر اسے باریک پیس لیں۔


2 مٹی کی ہانڈی کو چولہے پر رکھ کر دس سے بارہ منٹ گرم کر لیں پھر اس میں کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور آدھی پیاز علیحدہ نکال لیں۔


3 ہانڈی میں ادرک لہسن اور گوشت ڈال کر اچھی طرح بھونیں پھر اس میں لال مرچ اور پسا ہوا دھنیا ڈال کر تین سے چار منٹ فرائی کریں اور دو پیالی پانی ڈال کر گوشت کو گلنے رکھ دیں۔


4 گوشت جب اچھی طرح گل جائے تو دہی میں ادرک اور فرائی کی ہوئی پیاز ملا کر پیسیں اور گوشت میں ملا دیں۔


5 جب گھی علیحدہ ہو جائے تو اس میں بادام اور گرم مصالحے کا مکسچر ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پر رکھ دیں۔


6 ڈش میں نکال کر اوپر سے پھینٹی ہوئی کریم،ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال دیں اور نان یا شیرمال کے ساتھ شروع کریں۔

Comments