- Get link
- X
- Other Apps
اچاری مٹن املی قورمہ
اجزا ء۔
دھنیا خشک 1کھانے کا چمچ
سونف 1چائے کا چمچ
ذیرہ 1کھانے کا چمچ
میتھی دانہ 1چائے کا چمچ
قورمہ 1چائے کا چمچ
ہڈی والا گوشت 900گرام
کھانے کا تیل آدھا کپ
ذیرہ 1چائے کا چمچ
سبز مرچیں 4-5عدد
کلونجی 1چائے کا چمچ
ٹماٹر 1کپ
پیاز 1کپ
ادرک لہسن پیسٹ 2کھانے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
ہلدی 1چائے کا چمچ
اچار مصالحہ 1اور آدھا کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
املی 2اور آدھا کھانے کا چمچ
دہی 1کپ
تازہ دھنیا 1کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
سبز مرچیں 3-4عدد
ترکیب۔
ایک گرینڈر میں دھنیا، سونف، ذیرہ اور میتھی ڈال کر اچھی طرح گرینڈ کر لیں۔
اچار مصالحہ تیار ہے۔
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں پیاز، ذیرہ اور سبز مرچیں ڈال کر براؤن ہونے تک پکائیں۔
اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور مٹن ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں۔
پھر اس میں نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، ذیرہ پاؤڈر، اچار مصالحہ، کلونجی، دہی اور ٹماٹر ڈال کر سات منٹ تک پکائیں۔
اب اس میں پانی ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر پینتیس سے چالیس منٹ گلنے تک پکائیں۔
پھر اس میں املی، چوپڈ دھنیا اور سبز مرچیں ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں۔
اب پھر اس میں پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر کچھ منٹ دم پر رکھ دیں۔😋😋
- Get link
- X
- Other Apps

Comments
Post a Comment