- Get link
- X
- Other Apps
گوشت کو گلانے کے لیے کچے پپیتے سے بہترین کوئی شے نہیں۔ کچے پپیتے بیج نکال کر اسے چھلکوں سمیت بلینڈر میں تھوڑے سے پانی کے ساتھ پیس لیں اور آئسنگ کیوب ٹرے میں جما لیں۔ اس کے بعد اسے حسب ضرورت استعمال کریں۔ بہ صورت دیگر بازار میں دستیاب کَچری پاؤڈر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سخت گوشت جلدی گلانے کے لیے گوشت کو بھونتے وقت خشک لہسن کے درمیان والی لکڑی گوشت میں ڈال دیں تو گوشت جلدی گل جائے گا۔ انجیر بھی ڈال سکتے ہیں۔
سخت گوشت پکانے سے قبل اگر ایک دو گھنٹے پہلے اس میں چھالیے کے دو موٹے ٹکڑے یا انجیر رکھ دیں تو بھی یہ جلدی پک جائے گا۔
خربوزے کے چھلکے سُکھا کر پیسیں اور رکھ لیں۔ جب گوشت گلانا ہو تو دو تین چٹکی ڈال دیا کریں۔
کچے گوشت کو اگر زیادہ دن بغیر فریج کے محفوظ رکھنا ہو تو اسے سر کے بھیگے ہوئے کپڑے میں لپیٹ کر رکھیں۔
- Get link
- X
- Other Apps

Comments
Post a Comment