- Get link
- X
- Other Apps
کٹا کٹ/ ٹکا ٹک
کٹا کٹ یا ٹکاٹک کٹاکٹ گوشت کا ایک خاص پکوان ہے جس کی اصل کراچی، سندھ، لیکن اب یہ پاکستان بھر میں پکایا جاتا ہے۔ یہ آخور (مختلف گوشت اعضاء کا ایک مرکب)، بشمول کپورے، مغز، گردے، دل، کلیجی، زبان اور میمنے کی چاپ کے مرکب کو مکھن میں پکایا جاتا ہے۔ اس کھانے کا نام اسی آواز سے بنایا گیا ہے، جو آواز یہ کھانا تیار کرتے وقت پیدا ہوتی ہے۔
اجزا
گردے کلیجی دل مغز چانپیں ایک کلو
زیرہ پوڈرـ دھنیا پوڈر ـ کالی مرچ پوڈر ادرک پوڈر
ایک ایک چمچہ
الائچی دس عدد جائفل آدھا جوتری معمولی پیس لیں
ٹماٹر ایک پاو چوپ کرلیں دہی ایک کپ
دو عد پیاز لہسن چار کلوز ادرک دو چمچہ پیس لیں
دھنیاسبز ہری مرچ کٹی ادرک گارنش کے لئے
بکرے کے تمام اجزا جو چھوٹا کر لیں
ایک توے یا کڑاہی میں گھی ڈال کر پیاز لہسن ادرک ہلدی ڈال کر دو تین منٹ فرائ بکرے کی تمام اشیا ڈالدیں کچھ پانی شامل کر کے پکنے دیں گلنے کے قریب مصالحے ٹماٹر دہی نمک مرچ ڈال کر فرائ کریں تیار ہونے ہر جائفل جوتری الائچی شامل کر دیں مکمل تیاری پر گارنش کردیں
آپشن
کپورے پھیپھڑے شامل کرنا یا نہ کرنا
خسخاش پیس کر بھی ڈالی جا سکتی ہے
انڈے بھی شامل کئے جا سکتے ہیں
- Get link
- X
- Other Apps

Comments
Post a Comment