کیک رس

کدو گوشت


کدو گوشت



اجزاء۔

کدو ایک پاؤ

پیاز چار عدد

ہلدی 1/3چائے کا چمچ

گھی حسب ضرورت

گوشت آدھا کلو

نمک، لال مرچ حسب پسند

دھنیا ایک چمچ

گرم مصالحہ 1/3چمچ

ترکیب۔

پیاز میں گھی ڈالیں۔ سرخ کر کے گوشت بھون کر مصالحہ ڈال دیں۔ پانی ڈال کر گوشت گلائیں۔ گلنے پر کدو کے موٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈالیں۔ خوب بھون لیں۔ بقدر ضرورت پانی ڈالیں۔ خوشبو آنے لگے تو مدہم آنچ پر کدو گلائیں۔ کدو گل جائے اور شوربے میں ابال آجائے تو اتار لیں۔

 ❤ 

Comments