- Get link
- X
- Other Apps
کیلے کی کھیر
اجزاء۔
کیلے چار یا پانچ
دودھ ایک لٹر
بالائی ایک پاؤ
سبز الائچی پانچ عدد
چینی آدھ پاؤ
بادام حسبِ ضرورت
کیوڑا ایک بڑا چمچ
پستہ آدھی چھٹانک
چاندی کے ورق حسب ضرورت
ترکیب۔ 🍌🍌🍌🍌🍌
کیلے چھیل کر موٹے موٹے قتلے کر لیں
پتیلے میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں
دھیمی آنچ پر پکنے دیں
جوش آ جائے تو پھینٹی ہوئی بالائی اور الائچی کے دانے ڈال دیں
تھوڑی سی دیر پکائیں اور چینی شامل کر لیں
چمچ چلاتے رہیں
دودھ گاڑھا ہو جائے اور دودھ بالائی یک جان ہو جائیں
تو کیلے کے قتلے ڈال دیں
چند منٹ تک پکنے دیں اب کیوڑا ڈالیں
اور دم پر رکھا رہنے دیں ، دودھ پک کر تقریباً آدھا لیٹر رہے
اوریہ بھی خیال رہے کہ کیلا بالکل دودھ میں گھل نہ جائے
باؤل میں نکالیں ورق لگائیں اور پستہ بادام چھڑکیں🍌🍌🍌🍌
- Get link
- X
- Other Apps

Comments
Post a Comment