کیک رس

آلو قیمہ ڈھابہ اسٹاٸل


آلو قیمہ ڈھابہ اسٹاٸل 



اجزأ 

قیمہ آدھا کلو 

آٸل ایک کپ

پیاز دو عدد درمیانے ساٸزکے 

ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ

 ٹماٹر تین عدد بڑے ساٸز کے

 نمک ڈیڈھ کھانے کا چمچ 

سرخ مرچیں آدھا کھانے کا چمچ

دڑا مرچیں ایک چاۓ کا چمچ 

دھنیا پاٶڈر ڈیڈھ کھانے کا چمچ

زیرہ پاٶڈر ایک کھانے کا چمچ

قصوری میتھی دو کھانے کے چمچ 

ہری مرچیں چھ عدد

 آلو چار عدد درمیانے ساٸز کے 

پانی تین کپ 

ہرا دھنیا تین کھانے کے چمچ 


ترکیب

ٹماٹروں کو موٹا کاٹ کر تھوڑا پانی ڈال کر جوثر میں پیسٹ بنا لیں۔ آلو کے چھلکے اتار کر ایک آلو کوچار ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔   

ایک کپ تیل کڑاہی میں گرم کریں۔ پیاز ڈال کر ہلکا براٶن کر لیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور جب ادرک لہسن کی ےشبو آنے لگے تو اس میں قیمہ ڈال کر اچھی طرح اس کا پانی خشک ک لیں۔ پھر اس میں ٹماٹر کا پیسٹ ، مصالحے اور آلو ڈال کر بھون لیں۔مصالحے کو اچھی طرح بھون لیں اور ساتھ ساتھ پانی بھی شامل کرتے جاۓ تاکہ قیمہ برتن کے پیندے کے ساتھ نہ لگے۔ دو کپ پانی شامل کریں اور ہلکی آنچ پر دم لگا دیں۔ جب آلو گل جاٸیں تو اچھی طرح تیز آنچ پر پانی ےشک کر لیں اور چولہا بند کر کے ہرا دھنیا ڈال کر گرم روٹیوں کے ساتھ پیش کریں۔ 

Comments