- Get link
- X
- Other Apps
چکن چپلی کباب
اجزاء۔
چکن کا قیمہ باریک ایک کلو تھائی اور بریسٹ
پیاز تین عدد باریک کٹے
ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
ٹماٹر تین عدد باریک کٹے
ہری مرچ 7 سے 8 عدد باریک کٹی
نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا ایک چوتھائی کپ
لال مرچ ایک چائے کا چمچ
کٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ
زیرہ دو چائے کے چمچ
ثابت دھنیا موٹا کٹا ہوا تین چائے کے چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
انار دانہ ایک کھانے کا چمچ
انڈا ایک عدد
ترکیب۔
تمام اجزاء کو اچھی مکس کر لیں
اپنے ہاتھوں کو ہلکا سا تیل لگا لیں قیمہ کا مکسچر لے کر
چپلی کباب کی شکل دے دیں
پین میں تیل گرم کریں
اور کباب کو دونوں طرف سے گولڈن براؤن ہونے تک شیلو فرائی کر لیں
نرم کباب بنانے کے لئے ڈھک کر پکائیں
آ خر میں لیموں کا رس چھڑک کر سرو کریں
- Get link
- X
- Other Apps

Comments
Post a Comment