- Get link
- X
- Other Apps
چٹ پٹی کلیجی مصالحہ
اجزا
بکرے کی کلیجی آدھا کلو
ادرک ایک چائے کا چمچ
لہسن ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ چار سے چھ عدد
ہری پیاز چار سے چھ عدد
آئل تین سے چار کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
(گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا
(لال مرچ حسب ضرورت (کٹی ہوئی
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
ایک عدد لیموں کا جوس
ترکیب
سب سے پہلے میں ہری پیاز، ہری مرچ، ادرک، لہسن اور آئل کو چوپر میں ڈال کر چوپ کرلیں۔
ایک پیالے میں کلیجی، چوپڈ مکسچر، نمک، گرم مصالحہ اور کٹی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں میری نیٹ کے لئے رکھ دیں۔
اب فرائنگ پین میں ڈال کر تیز آنچ پر ڈھانپ کر پکائیں۔
مزیدار کلیجی مصالحہ تیار ہے۔
لیموں کا جوس اور کٹی کالی مرچ چھڑک کر گرم گرم سرو کریں۔
- Get link
- X
- Other Apps

Comments
Post a Comment