- Get link
- X
- Other Apps
نوابی چکن بریانی
اجزا
بریانی کے چاول دو کپ
چکن آدھا کلو
پیاز چار عدد
گھی چھ کھانے کے چمچ
ثابت لال مرچ تین عدد
ادرک لہسن پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
خشک میوہ ایک چوتھائی کپ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
دار چینی ایک ٹکڑا
لونگ تین عدد
الائچی دو عدد
تیز پات ایک عدد
ہرا دھنیا پودینہ ایک کپ
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تركيب
ایک پین میں ایک چمچ گھی گرم کر کے پیاز اور ثابت لال مرچ تل لیں۔ ٹھنڈا کر کے پیس لیں۔
چکن پر مرچ پیاز کا پیسٹ، دہی، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ لگا کر ایک گھنٹنے کے لیے رکھ دیں۔
دو کھانے کے چمچ گھی گرم کریں اور خشک میوہ تل کر گھی سے نکال کر علیحدہ رکھ دیں۔
باقی دو پیاز کو گھی میں تلیں اور نکال کر رکھ لیں۔
پین میں دو چمچ گھی مزید ڈالیں اور اس میں سفید زیرہ، سرخ کر لیں۔
ساتھ ہی دار چینی، لونگ، الائچی اور تیز پات بھی تل لیں۔
مصالحہ لگی چکن شامل کر دیں اور پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
ہرا دھنیا، پودینہ ڈال کر مزید دو منٹ بھونیں۔
چکن میں ہلدی، لال مرچ، نمک اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
آدھی پیالی پانی ڈال کر چکن کو ہلکی آنچ پر پکائیں تاکہ اچھی طرح گل جائے۔
ایک دوسرے پین میں ایک کھانے کا چمچ گھی گرم کریں اور پہلے سے دُھلے ہوئے چاولوں کو پانچ منٹ تک بھونیں۔
تین پیالی پانی ڈال کر چاولوں کو ایک کنی تک پکا لیں۔
اب ایک پھیلے ہوئے پین میں چاول، تلی پیاز اور چکن کی تہہ لگاتے جائیں۔
ڈھکن ڈھک کر اوون یا پھر چولہے پر ہلکی آنچ پر دَم دیں۔
نوابی بریانی کو اچھی طرح مکس کر کے ڈش میں نکال لیں اور تلے ہوئے کاجو بادام سے سجا کر پیش کریں۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment