- Get link
- X
- Other Apps
کشمیری حلوہ...
اجزاء :
ایک کلو سوجی
.ایک کلودیسی گھی
.بارہ انڈے.
آدھ کلو بادام.
آدھ کلو پستہ.
پاؤ فریش ناریل کش کی ہوئی.
ایک چھٹانک سبز الائچی.
ڈیڑھ کلو ملک پیک.
آدھا کلو نیڈو پاؤڈر
آدھ کلو چینی..
سب سے پہلے ایک باؤل میں سوجی اور ایک کلو ملک مکس کر کےرکھ لیں
تقریبا ایک گھنٹہ.اور دوسرے باؤل میں انڈے اور چینی سبز الائچی ک بیج نیڈو دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے رکھ دیں..
اور سب میوے موٹے موٹے کوٹ لیں..
ترکیب..
ایک کڑاہی میں تین پاؤ آئل ڈال کر گرم کر کے اس میں سوجی ڈال کر مہارت سے چمچہ چلاتے رہیں سوجی کا گولا نہ بننے پاۓ اور براؤن ہونے تک چمچہ چلاتے رہیں پھر چولہے سے نیچے اتار کر انڈوں والا آمیزہ ڈال کر سوجی میں اچھی طرح مکس کر ک چولہے پر رکھ کر آٹھ س دس منٹ تک چمچہ چلائیں اور آدھا کلو دودھ اور تین حصے میوے ڈال کر دوبارہ آٹھ منٹ پکائیں چمچہ تیزی س چلانا ہے مذیدار حلوہ تیار باقی میوے اوپر پھیلا دیں..
نوٹ.. کڑاہی نان سٹک استعمال کریں تو بیسٹ ہے ...
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment