- Get link
- X
- Other Apps
ھڈیوں اور مہروں کی مضبوطی کے
پنجیری
سردیوں کی خاص سوغات "پنجیری" بہت لذیذ اور لائیٹ ہونے کے ساتھ جسم کو گرماہٹ پہنچا کر سردی کے اثرات سے بچاتی ھے, کمر اور جوڑوں کے درد کو دور کرتی ھے اور بچوں کی نظر اور حافظے کو بڑھاتی ھے.زچگی والی خواتین کو لازمی دی جاتی ھے ان کے لئے موسم کی پابندی نہی اگر عام لوگوں کو گرمی میں استعمال کرنی پڑے تو ایک کھانے والا چمچ دودھ کے ساتھ روزانہ خوراک ھے
اجزا :
پاو دیسی گھی
آدھا کلو آٹایا سوجی
دو کپ پسی ہوئی چینی
دو-چار سبز الائچیاں
آدھا کپ ناریل کا برادہ (Dessicated coconut )
بادام, پستے, کاجو, کشمش, چار مغز, اخروٹ یہ سب اپنی پسند سے جتنے چاہیں لے لیں
سونٹھ پسی ہوئ ایک چائے کا چمچ
اجوائن پسی ہوئ آدھی چائے کی چمچی
تین بڑے چمچ سونف
دو چمچ کمر کس
تیس عدد مکھانے
تین چمچ کھانے والی گوند یعنی گوند کتیرا
گوند کیکر تین چمچ کھانے والے
ترکیب :
آدھا گھی کڑاہی میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر مخانے, گوند اور کمر کس کو الگ الگ بھون کے نکال لیں پھر انکے ساتھ سونف شامل کر کے گرائنڈ کر لیں.
اب اسی گھی میں کشمش کو بھی ہلکی آنچ پر بھون کے نکال لیں.. اب ناریل کے علاوہ باقی سب کٹے ہوئےخشک میوے اسی گھی میں بھون کے نکال لیں.
اب کڑاہی کو صاف کر کے باقی بچا ہوا گھی ڈالیں الائچی کے دانے ڈالیں اور ہلکی آنچ پر آٹے کو ھلکا براون ہونے تک بھونیں, جب بھن جائے تو چولہا بند کر دیں اور چینی کے علاوہ باقی سب بھنے ہوئے اجزا اور ناریل کو اسمیں ملا دیں, جب ٹھنڈا ہو جائے تو پسی ہوئی چینی بھی ڈال دیں.. مزیدار پنجیری تیار ہے, گرم دودھ یا چائے کے ساتھ انجوائے کریں
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment