- Get link
- X
- Other Apps
مکین چکن -
اجزا
چکن آدھا کلو
دہی آدھا پاؤ
تازہ کریم چار کھانے کے چمچ
ادرک، لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
کْٹی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
زردہ رنگ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
تِل ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ (باریک لمبائی میں کٹی) چار سے پانچ عدد
ادرک (جولین) ایک درمیانہ ٹکڑا
تیل چوتھائی کپ
ترکیب
تیل میں ادرک، لہسن پیسٹ سوتے کرکے چکن ڈال دیں اور اتنا بھونیں کہ چکن کا رنگ گولڈن براؤن ہو جائے۔
دہی میں کریم مکس کریں اور چولہا بند کرکے چکن میں شامل کرکے مکس کریں۔
مکس کرکے نمک اور زردہ شامل کرکے اچھی طرح ہلائیں اور چولہا جلا دیں۔
آدھا کپ پانی ڈال کے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
گوشت گل جائے تو ہری مرچ، تٍل، کْٹی کالی مرچ اور لیموں کا رس ڈال کے تیز آنچ پر بھونیں۔ پانی خشک ہو جائے تو تیار ہے۔ ادرک چھڑک کے پیش کریں۔
(نوٹ) اگر آپ چکن کی بجائے مٹن یا بیف سے بنانا چاہتے ہیں تو نمبر ایک کے بعد پانی ڈال دیں کہ گوشت گل جائے اور اس کے بعد باقی سب شامل کریں۔
- Get link
- X
- Other Apps

Comments
Post a Comment