- Get link
- X
- Other Apps
سپائسی آلو بریانی
آلو آدھا کلو
پیاز تین درمیانی
تیل ایک کپ
لہسن ادرک ایک ٹیبل اسپون
ٹماٹر آدھا کلو
لال مرچ پاوڈر ایک ٹی اسپون
کٹی لال مرچ ایک ٹی اسپون
ہلدی چوتھائی ٹی اسپون
نمک ایک ٹی اسپون بھر کے
بڑی الائیچی دوعدد کے صرف بیج
سفید زیرہ ایک ٹی اسپون
گرم مصالحہ پاوڈر آدھا ٹی اسپون
جائفل جاوتری پسے آدھا ٹی اسپون
بادیان کے پھول دوعدد
ہری مرچیں سات آٹھ ثابت
ہرا دھنیہ چوپڈ آدھی گٹھی
پودینہ آدھی گٹھی
شنگریلہ مکسڈ پکلز چنکس 1 ٹیبل اسپون
چاول آدھا کلو
مکس ثابت گرم مصالحہ 1 ٹیبل اسپون
تیز پتہ 1 عدد
نمک 1 ٹیبل اسپون
ترکیب:
تیل گرم کر کے پیاز گلابی کر کے لہسن ادرک فرائی کریں اور آلو ڈالیں ساتھ ٹماٹر ڈالیں لال مرچ پسی کٹی دونوں اور ہلدی نمک اور پانی ڈال کر ڈھک کر پکائیں جب آلو گل جائیں اور پانی خشک۔ہو جائے تو ہرامصالحہ بڑی الائچی کے بیج سفید زیرہ جائفل جاوتری گرم مصالحہ پسا بادیان پھول چنکی اچار ڈال کر دم پر رکھیں۔
چاول 15 منٹ بھگو دیں پھر کالی مرچ کالازیرہ تیز پتہ بڑی الائچی لونگ دارچینی ڈال نمک ڈال۔کر ابال لیں اور نتھار لیں
اب پتیلی میں آدھے چاول ڈالیں اسپر سارا آلو مکسچر اوپر بقیہ چاول ڈالکر زردے کار نگ دودھ میں گھول کر پھیلا کر۔ڈالیں اسپر لیموں نچوڑ دیں کیوڑہ ڈالیں اور دم پر رکھیں شنگریلہ مکسڈ پکلز چنکس رائتے اور کچومر سلاد کے ساتھ سرو کریں۔
- Get link
- X
- Other Apps

Comments
Post a Comment