- Get link
- X
- Other Apps
کسی نے پوچھا بیوی سے پیار کیسے کیا جائے وہ بھی جوائنٹ فیملی میں؟؟
میں نے کہا بہت آسان ہے ضروری نہی ہمیشہ خرچہ کریں گھر والوں سے چھپا کے کچھ لائیں مہنگے کپڑے دلائیں سونا چاندی لا کے دیں تو ہی پیار کا احساس جتایا جائے گا ۔
بس جب بہت بھوک لگی ہو اور کھانے میں دیر ہو رہی ہو تو زبان کو کنٹرول کرلیں
اپ نے پیار ہی جتایا ہے جب ماں بہن باپ آپ سے بہت زیادہ شکایت کریں تو چیخنے چلانے طعنے دینے کے بجائے اسے اکیلے میں میٹھا بول کے سمجھا لیں اپنے پیار ہی کیا ہے۔جب کھانا اچھا ناں بنے اور سب ہی نقص نکال رہے ہوں تو اتنا بول دیں مجھے تو یقین نہی یے تم نے پکایا ہے طبیعت تو ٹھیک ہے تم اور کھانا ایسا بنا لو میں مان نہی سکتا آپ نے پیار ہی جتایا ہے۔
جب برتن دھو رہی ہو یا گھر کا کوئی کام کر رہی ہو تو اپنی اولاد کو اسے تنگ نہی کرنے دیں آپ نے پیار ہی جتایا ہے۔جب آپکو پتا ہو اسکی طبیعت ٹھیک نہی تو گھر والوں کو زبردستی باہر سے کھانا منگوا کے کھلا دیں کہ آج اپکا باہر سے کھانے کا دل ہے آپ نے پیار ہی جتایا ہے۔
پیار احساس ہے شے نہی کہ پیسوں تحفوں سونے چاندی سے خریدیں گے پیار جزبہ ہے جو اپکی توجہ اور اخلاق سے کسی کے دل میں جنم لیتا ہے۔
💕 💕
- Get link
- X
- Other Apps

Comments
Post a Comment